کاہنہ(خصوصی رپورٹ) کاہنہ میں پالتو کتوں کی درندگی، دوسرے کتے کو نوچ نوچ کر کھا گئے، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ایک پوش نجی سوسائٹی میں پالتو کتوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کر دیں۔ خطرناک نسل کے پالتو کتوں نے گلی میں گزرنے والے ایک بے سہارا کتے پر اچانک حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا اور موقع پر ہی اس کا گوشت نوچ کر کھا گئے۔ حملے کے دوران کتے کی چیخ و پکار سے پورا علاقہ گونج اٹھا، لیکن کتوں کو روکنے والا کوئی نہ تھا۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرناک پالتو جانور رکھنے والوں کی فوری رجسٹریشن کی جائے اور ان پر سخت نگرانی رکھی جائے۔