ورلڈ ایتھلیٹکس نے ایتھلیٹ آف دی ایئر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ورلڈ ایتھلیٹکس نے ایتھلیٹ آف دی ایئر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ورلڈ ایتھلیٹکس نے ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

 ویمنز ایتھلیٹ آف دی ایئر اور مینز ایتھلیٹ آف دی ایئر کی کیٹیگریز میں 10،10 ایتھلیٹس کو نامزد کیا گیا ہے۔ایشیا سے سری لنکا کے رمیش تھرنگا مینز ایتھلیٹ آف دی ایئر کیٹیگری کے لیے نامزد ہوئے ہیں، تاہم 2024 کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم نامزد ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ویمنز ایتھلیٹ آف دی ایئر کے لیے ایتھوپیا کی آصیفا ٹیگسٹ، امریکا کی چیس جیکسن اور میسی رسل، کینیا کی ایگنیس نگیچی، ڈومینیکا کی میرلیڈی پولینو، اسپین کی ماریہ یپریز، کینیڈا کی کیمرین روجرز، سوئٹزرلینڈ کی ایڈری ویدیو اور چین کی ین زئی سمیت دیگر ایتھلیٹس کو نامزد کیا گیا ہے۔

مینز ایتھلیٹ آف دی ایئر کے لیے امریکا کے کینتھ بیڈنیرک، سلووینیا کے کرسٹجان چئی، اٹلی کے اینڈی ڈیاز ہرنینڈز، برازیل کے الیسن ڈوز سانتوس، سویڈن کے مونڈو ڈوپلانٹس، بوٹسوانا کے کولین کیبنٹیشپ، برطانیہ کے جوش کیر، سری لنکا کے رمیش تھرنگا، کینیا کے سبسٹائن سوؤ اور جے کوب تھراپ کو نامزد کیا گیا ہے۔ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز کی تقریب 29 نومبر کو موناکو میں منعقد ہوگی، جہاں مختلف کیٹیگریز کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔