سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، مہنگے داموں فروخت جاری

سبزیوں کی قیمتیں بے قابو، مہنگے داموں فروخت جاری

لاہور میں سبزیوں کے سرکاری نرخ اور اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے، جس کے باعث شہری کئی سبزیاں سرکاری قیمت سے زائد نرخوں پر خریدنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 50 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 175 روپے کے مقابلے میں 220 روپے جبکہ ٹماٹر 150 روپے کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح کریلے کی سرکاری قیمت 205 روپے مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 230 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ شملہ مرچ سرکاری نرخ 260 روپے کے بجائے 300 روپے جبکہ سبز مرچ 130 روپے کے مقابلے میں 170 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

بند گوبھی کی سرکاری قیمت 150 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں 160 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی بھی سرکاری نرخ 160 روپے کے بجائے 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔شہریوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں سرکاری اور مارکیٹ نرخوں کے فرق پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی کریں اور سرکاری نرخوں پر سبزیوں کی فروخت یقینی بنائیں۔