پری ڈیپارچر فیسیلیٹیشن ڈیسک اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل

 اسلام آباد(آئی این پی ) بیرون ملک مسافروں کی سہولت کیلئے  پری ڈیپارچر فیسیلیٹیشن ڈیسک اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ، اب مسافر روانگی سے پہلے سہولت ڈیسک سے رابطہ کرسکتے ہیں۔تفصیل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی جانب سے  بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر آف لوڈنگ کے مسائل سے بچانے اور ان کی سفر میں آسانیاں پیدا کرنے کے  لئے خصوصی پری ڈیپارچر فیسیلیٹیشن ڈیسک زونل آفس سے منتقل کر کے اب باقاعدہ طور پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیسک کی ایئرپورٹ منتقلی کا بنیادی مقصد مسافروں کو سفر سے قبل تمام تر معلومات اور درکار سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے تاکہ امیگریشن یا سفری دستاویزات کے باعث کسی مسافر کو روانگی سے نہ روکا جا سکے