سپریم کورٹ، سائلین کی سہولت کیلئے ''پبلک فیسیلیٹیشن سنٹر'' مکمل طور پر آپریشنل

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سائلین کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ''پبلک فیسیلیٹیشن سنٹر'' مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ مرکز میں 23 مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اگست 2026 تک ان سہولیات کی تعداد 35 تک بڑھا دی جائے گی۔سپریم کورٹ کی پبلک فیسیلیٹیشن اینڈ لائزون آفیسر شمائلہ ناز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اکتوبر 2025 سے اب تک 58 ہزار سائلین کو فیسیلیٹیشن سنٹر کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین مرکز کی تمام سہولیات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔شمائلہ ناز کے مطابق عوامی سہولت مرکز میں مقدمات کی تفصیل، مقدمات کا اندراج، عدالتی آرڈرز کی کاپیاں اور قانونی معاونت جیسی سہولیات شامل ہیں