اگر حکمِ امتناع صرف انٹرا پارٹی انتخابات تک محدود ہوا تو معاملہ آگے بڑھایا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کو ترمیم شدہ آئین پر جواب جمع کرانے کے لیے 13اکتوبر تک مہلت دے دی ۔منگل کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دو مقدمات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔سماعت کے دوران پی کے میپ کے وکیل ایڈووکیٹ ایمل خان مندوخیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ گزشتہ سماعت پر پارٹی کے ترمیم شدہ آئین پر اعتراضات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا تھا، تاہم تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ اس موقع پر وکیل ایمل خان مندوخیل نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے 5 اکتوبر کو کیس کی سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا ہے