لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے کے معاملے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے ہدایت کی کہ آپ دو مقدمات درج کرنے کی وجوہات داخل کریں، جسٹس عبہر گل خان نے محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس ہے؟ عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ریکارڈ فراہم کر دیا تھا