پولیس نے شوکت کی دوسرے گائوں لاش بر آمد کر لی ایک ملزم
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں بکری چوری کے الزام میں محنت کش کواغوا کے بعد وحشیانہ تشدد سے قتل کر کے لاش دوسرے گائوں دفنادی،جسے پولیس نے بر آمد کرکیایک ملزم گرفتار کرلی۔تفصیل کے مطابق شوکت علی محنت مزدوری کی غرض سے نواحی گا ئوں آیا جہاں اسے مبینہ طور پر بکری چوری کے الزام میں پانچ ملزموں نے اغوا کے بعد مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی نیند سلادیا۔مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ قبولہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ انہوں نے لاش کو دوسرے گا ئوں میں دفنا دیا تھا، جس پر ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چڈھر کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بتائی گئی جگہ سے شوکت علی کی مبینہ تشدد زدہ لاش بر آمد کر لی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔