ملک بھر میں نیشنل سیونگز مراکز کی تعداد 374 سے کم کرکے 263 کرنے کی تجویز
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل سیونگز کے 111 مراکز بند یا ضم کرنے کی تیاری کرلی گئی ، جس سے صارفین کو قریبی مراکز سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔وفاقی حکومت نے نیشنل سیونگز کے 111 مراکز کو غیر موثر اور مالی طور پر غیر پائیدار قرار دیتے ہوئے انہیں بند یا قریبی فعال مراکز میں ضم کرنے کی تیاری کرلی۔نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر میں نیشنل سیونگز مراکز کی تعداد 374 سے کم کرکے 263 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس مقصد کے تحت مراکز کی کارکردگی اور مالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں ہر 10 لاکھ روپے کے ڈپازٹس پر 2,500 روپے آپریشنل اخراجات کا معیار مقرر کیا گیا ہے۔