نالہ ڈیک سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش بر آمد

ملزموں نے قتل کے بعد نعش نالہ ڈیک میں پھینکی : پولیس ،تحقیقات شروع 
 مریدکے (خصوصی رپورٹ) مریدکے کے نواحی علاقے کالا شاہ کاکو میں نالہ ڈیک سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں نے قتل کے بعد نعش نالہ ڈیک میں پھینکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔