چک امرو (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ میں مسافروں سے بھری ہائی ایس وین نالہ ڈیک پر بنے پل کا لکڑی کا پھٹا ٹوٹنے سے نالے میں جاگری، تاہم سواریاں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ بتایا گیا کہ پل ہائی ایس وین کا وزن برداشت نہ کر سکا اور پھٹا ٹوٹ جانے کی وجہ سے نالہ میں گر گیا۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں سوار مسافروں کو نکالا ،تاہم ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر بروقت نہ پہنچ سکی۔