ایک قتل اور6افرادکو زخمی کرنیوالے 5ملزموں کیخلاف مقدمہ

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایک شخص قتل اور6افرادکو زخمی کرنے والے 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ نواحی گا ئوں53/5-Lمیں سجاو ل، محمد تنویر، محمد سلیم،مدثر،نادر اور قاسم وغیرہ نے فائرنگ کرکے محمد حنیف کو قتل اور محمد عثمان ?عبدا لغفار ?شہباز ?محمد سلیم ?محمد یاسین اور حاجی اسلام دین کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے محمد سرور کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔