سگنل فری کوریڈورمنصوبے فائلوں کی نذر ہو گئے

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے سگنل فری کوریڈور منصوبے ماضی کی فائلوں کی نذر ہو گئے۔ شہر کے بڑے تجارتی ورہائشی علاقوں کو ٹریفک کے دبائو سے نجات دلانے کیلئیبنائے گئے منصوبے کبھی عملی صورت اختیار نہ کر سکے۔کھاڑک سٹاپ تا فیروزپور روڈسگنل فری کوریڈور پر کاغذی کام ہوا۔سکیم موڑ تا گلبرگ تک سگنل فری کوریڈور کا ڈیزائن ادھورا چھوڑ دیا گیا۔جیل روڈ تا ملتان روڈ سگنل فری کوریڈور بھی آگے نہ بڑھ سکا۔