4 ڈکیت گینگ ودیگرجرائم پیشہ ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و چوری میں ملوث 14 ملزم گرفتار کرلیے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 24 گھنٹے کے دوران 4 ڈکیت گینگز کو گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکل، 1 موبائل برآمد کیا۔ دورانِ پٹرولنگ 37 اشتہاری سمیت 181 عادی مجرم، 32 عدالتی مفرور گرفتار کر کے 6 پستول، 1 رائفل، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کیے۔ منشیات فروشوں سے 19 بوتلیں شراب، 250 گرام آئس، چرس، ہیروئین برآمد کی گئی،108 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 383 افرادکیخلاف کارروائی کی گئی۔ 89 ون ویلنگ، 13 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کیے گئے،کمیونٹی پالیسنگ کے تحت 127 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔