وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں کسی قسم کی گرفتاری کے تحت موجود ہیں۔ڈی آئی جی جواد طارق نے میڈیا کو بتایا کہ سینیٹر ایمل ولی خان کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔ پولیس نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی غیر مصدقہ خبر پر اعتماد نہ کریں۔اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا اور خبری چینلز پر ایمل ولی خان کی گرفتاری کی افواہوں پر نقطہ عائد ہو گیا ہے اور واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ آزاد ہیں اور کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کر رہے۔