بھارت کی سپریم کورٹ میں پیش آیا جہاں 71 سالہ وکیل راکیش کشور نے دورانِ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینکا۔
واقعہ پیر کی صبح 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں پیش آیا۔وکیل نے دورانِ سماعت نعرے بازی شروع کی اور غصے میں آکر اپنا جوتا چیف جسٹس کی طرف اچھال دیا۔سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وکیل کو قابو میں لیا اور سپریم کورٹ سکیورٹی یونٹ کے حوالے کردیا۔وکیل راکیش کشور دہلی کے مایور وہار علاقے کا رہائشی ہے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیا پردیش کے کھاجوراہو مندر کیس کے دوران دیے گئے تھے۔
چیف جسٹس بی آر گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو ہدایت دی کہ سماعت معمول کے مطابق جاری رکھی جائے۔سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوا اور عدالت کی کارروائی متاثر نہیں ہوئی۔یہ واقعہ بھارتی عدالتی تاریخ میں نایاب اور غیر معمولی واقعے کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں کسی وکیل نے چیف جسٹس پر جوتا پھینکا۔