حملوں میں 12 افراد زخمی ، 11 اور 12 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں
کیف ،ماسکو (آئی این پی )یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر روسی فورسز کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملوں کے بعد علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے قبل یوکرین نے روسی دارالحکومت میں واقع شاتورا پاور اسٹیشن کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔رائٹرز کے مطابق یوکرین کے دوسرے بڑے اور شمال مشرقی شہر خارکیف میں روسی افواج کی جانب سے ڈرون حملوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ بیک وقت کئی مقامات پر کیا گیا۔خارکیف کے میئر کے مطابق شہر پر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک شخص کی لاش ملبے تلے سے نکالی گئی