ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردئیے ، 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا،یوکرینی فوج
کیف(آئی این پی ) روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا جس میں 188 ڈرون استعمال کیے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردئیے جبکہ 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے۔یوکرینی حکام کے مطابق ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔