تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل احتجاج کی کالز کے بعد 24 نومبر کے احتجاج کی کوئی اہمیت نہیں رہی:فضل الرحمن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے  تحریک انصاف کے احتجاج کی اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا  تحریک انصاف کی جانب سے مسلسل احتجاج کی کالز کے بعد اب 24 نومبر کے احتجاج کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں اور انہیں دوبارہ اس کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔