پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر مک مکا کے چکر میں ہے:اسد قیصر

حامد رضا پر بننے والے مقدمات کی مذمت کرتا ہوں،ا مید ہے ان کے کیسز جلد مقرر ہوں گے
اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے۔ہائی کورٹ میں مقدمات   کی تفصیلات فراہمی کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلزپارٹی کی سیاست کا سوال ہے۔ پی پی کو اس پیکیج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ بلاول کے نانا اور والدہ کی جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں۔  73 کا آئین بھٹو صاحب کا بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے تحفظ کے لیے کھڑی ہو لیکن  مجھے لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی مک مکا کے چکر میں ہے۔  پی پی چاہتی ہے کچھ لین دین سے کام چل جائے ۔