ملتان 113ملی میٹر، فیصل آباد 78، بہاولپور 44، لاہور 40، خانیوال 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، سیالکوٹ 19، جہلم 18‘ اٹک میں 10ملی میٹر بارش
فیصل آباد میں خستہ حا ل گھر کی چھت گر نے سے 2بچے جا ں بحق ‘ 7افراد زخمی‘آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
لاہور (آئی این پی‘آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہوائوں نے سردی کی نوید سنا دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ بارش اپر مال پر 40ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مغل پورہ میں 35، سمن آباد میں 33، اقبال ٹائون میں 32، فرخ آباد میں 30، جوہر ٹاون میں 27، نشتر ٹان اور لکشمی چوک میں 18، پانی والا تالاب میں 17، ایئرپورٹ میں 15 اور جیل روڈ پر 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 113ملی میٹر، فیصل آباد 78، بہاولپور 44، لاہور 40، خانیوال 28، ٹوبہ ٹیک سنگھ 25، سیالکوٹ 19، جہلم 18اور اٹک میں 10ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔گجرانوالہ، مری اور ساہیوال میں 8ملی میٹر، اوکاڑہ 7، نارووال 6، منگلا 5، گجرات اور حافظ آباد 3جبکہ لیہ اور قصور میں 1ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔فیصل آباد میں دوسرے دن بھی مو سلا دھار بارش کے با عث خستہ حا ل گھر کی چھت گر نے سے دو بچے جا ں بحق جبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ۔ تاندلیانوالہ 609 گاؤں میں بارش کے باعث ٹی آر گاڈر سے بنی گھر کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے کے باعث ایک ہی خا ندان کے 9افرادملبے نیچے آگئے ،حا دثہ کے با عث 12 سالہ راحیلہ فاطمہ ولد ظہور احمداور 8 سالہ ابوذرولد ظہوراحمد مو قع پر جا ں بحق ہوگئے‘دریں اثناء پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کا آغاز ہو گیا