کراچی (شوبز ڈیسک) میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے مختصر لباس کے ساتھ دوپٹہ اوڑھنے کے باعث موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں کئی برس سے کام کرنے والی متھیرا اپنے ماضی، ذاتی جدوجہد اور کاسمیٹک طریقہ علاج سے متعلق کھل کر بات کرتی رہی ہیں، جبکہ لباس کے انتخاب میں بھی وہ اپنی پسند کے مطابق فیصلہ کرتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے دبئی کے سفر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تصاویر میں متھیرا ماو رنگ کے مختصر لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے اسی رنگ کی کیپ اور دوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے۔ ان کے انداز میں سر ڈھانپا گیا تھا، تاہم ٹانگیں نمایاں تھیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لباس کے انتخاب پر مختلف تبصرے شروع کر دیے۔ کسی نے ان کے لباس کو ناپسند کیا تو بعض دیگر تبصروں میں بھی ان کے انداز پر تنقید کی گئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں، جبکہ متھیرا کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔