لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائنز ڈویڑن پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے ریس کورس اور گڑھی شاہو پولیس کی کارروائیوں کے دوران سات لسٹڈ مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ملزمان کو اسٹاپ اینڈ سرچ طریقہ کار کے تحت گرفتار کیا گیا، جو ڈکیتی، بوگس چیک اور فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے مقررہ اہداف یقینی بنائے جا رہے ہیں۔