پولیس کا کریک ڈا ئون ،18بھکاری گرفتار

 ساہیوال (خصوصی رپورٹ) بھکاریوں کے خلاف کریک ڈا ئون ،بھیک مانگتے ہوئے 18بھکاری گرفتار ،مقدمات درج۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی ہدایت پر ساہیوال پولیس نے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تھانہ سٹی پولیس نے عمران ، آ یار ،تھانہ سول لائن پولیس نے محمدعثمان ،عرفان علی ،تھانہ فتح شیر پولیس نے عثمان ،شہزاد ،سیموئیل ، واجد علی،عباس ،شمروز ،رضوان ،شہزاد ،اعجاز شہزاد اقبال،تھانہ غلہ منڈی پولیس نے محمدبلال ،غلام عباس اور تھانہ یوسف والا پولیس نے ناصر اورعرفان علی کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔