مناواں پولیس نے 3 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیے

 لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں پولیس نے مختلف مقامات سے 03 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاؤن میں مناواں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 03 ملزمان ریاض، علی اور عابد کو گرفتار کر کے ملزمان سے 500 گرام آئس اور غیر قانونی اسلحہ برامد کر کے مقدمات درج کر لیے