مختلف تھانوں میں ان کے خلاف553مقدمات کا اندراج کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں رواں سال ہوائی فائرنگ میں ملوث686ملزمان کو گرفتارکر کے شہر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف553مقدمات کا اندراج کیا گیا ہییہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دوران ناجائز اسلحہ کے6640 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے42کلاشنکوف،312رائفلیں،256گنیں، 5945 ریوالوراور29ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش سے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی تشہیر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔