نواں کوٹ میں صغیر ،ریس کورس میں یامین ،کوٹ لکھپت میں شاہد کولوٹاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات ،موبائل فونز اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نواں کوٹ میں صغیر سے1لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل ،ریس کورس میں یامین سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل ،مغل پورہ میں امجد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل ، سندر میں ریاض سے 1لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل ،نصیر آباد میں نوید سے1 لاکھ 50ہزار روپے، موبآ ئل،کوٹ لکھپت کے علاقے میں شاہد سے 15 ہزار روپے اور موبائل ،ستو کتلہ میں جواد سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،شاہدرہ میں نعیم سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔اقبال ٹاوٓن کے علاقے میں کریم بلاک سے گاڑی چوری ہو گئی، غازی آباد سے نعیم ،ٹاوٓن شپ سے وسیم، مصری شاہ سے آصف ،گارڈن ٹاوٓن سے احسن اور سمن آباد سے ریاست علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔