پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ملک بھر کے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

 نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر سے ہوگا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 352 روپے 59 پیسے سے کم ہوکر 346 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 382 روپے 25 پیسے سے کم ہوکر 378 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ 
پٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیزل سستا ہونے سے مال بردار گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات میں بھی کمی آسکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر روزانہ بنیادوں پر قیمتوں کا جائزہ لینے کا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت عالمی منڈی کی تبدیلیوں کے مطابق مقامی قیمتوں میں ردوبدل کیا جارہا ہے۔