پی ٹی آئی کو راستہ خود نکالنا پڑیگا، سیاسی سپیس نہیں ملے گی، شوکت یوسفزئی

 ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر پختونخوا میں الزامات پر حکومت ہی ختم کردی گئی 
 بانی سے ملاقات ہونا اچھی بات ہے، کیسز سے متعلق مشاورت ہوجاتی ہے:پی ٹی آئی رہنما 
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کو اپنے لئے راستہ خود ہی نکالنا پڑیگا ، رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے مگر خیبر پختونخوا میں الزامات پر ہماری حکومت ہی ختم کردی گئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ گورنر راج زیادہ مدت تک چل سکتا ہے، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کررہے ہیں؟ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہماری لیے سیاسی اسپیس کہیں نہیں چھوڑی گئی، ہم سب کیخلاف تھری ایم او سمیت دیگر کیس ہیں، کل ہائیکورٹ کو بھی ہمارے کیسز سننے سے روک دیا گیا ہے، یہ افسوسناک ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر لیڈرز جیلوں میں ہیں، جو رہ گئے ہیں ان کے خلاف بھی کیسز ہیں، پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے، پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑیگا، سیاسی اسپیس کسی کے سہارے نہیں ملے گا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو کنٹینر پر آنے کی دعوت دی تھی، لگ یہی رہا ہیکہ حکومت اور جے یوآئی (ف)  میں تھوڑی دیرکیلئے تلخیاں ہوں گی، پھردھول بیٹھ جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات ہونا اچھی بات ہے، کیسز سے متعلق مشاورت ہوجاتی ہے۔