چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں اپنے سیاسی دفتر میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کمیٹی کے ارکان بلاول بھٹو کو اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے اور آئندہ مذاکرات کے حوالے سے ضروری حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت اور مختلف اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کمیٹی کو آئندہ کی حکمت عملی اور مذاکرات کے حوالے سے ہدایات دیں گے۔اسی دوران بلاول بھٹو پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر رہنماؤں کو ہدایات دیں گے اور صوبے میں پیپلز پارٹی کے سیاسی موقف اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے پنجاب میں اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔اس اجلاس میں پیپلز پارٹی کی داخلی تنظیمی امور اور صوبے میں طاقت کے توازن پر بھی بات چیت کی جائے گی تاکہ مستقبل کی حکومتی اور سیاسی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔