پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے، جہاں وہ عارضی طور پر ٹیم کے انتظامی اور تکنیکی امور کی نگرانی کریں گے۔
وہاب ریاض حال ہی میں پاکستان ویمن کرکٹ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہوئے ہیں اور ڈائریکٹر ویمن کرکٹ کے ساتھ مل کر مستقبل کے منصوبے تیار کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، محمد وسیم کے عہدے کی مدت کے خاتمے کے بعد سے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی ہے، اور ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کو بھی ویمن ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی جلد ہی ویمن ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے ناموں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔