اوکاڑہ:خاتون پر تیزاب پھینک دیا، کزن گرفتار

دیپالپور ، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ کی نئی آبادی حجرہ شاہ مقیم میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی کزن  رابعہ بی بی پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں خاتون بری طرح جھلس گئی۔ واقعے کے فوری بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فرار ملزم وقاص کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نئی آبادی حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی رابعہ بی بی کی اپنے کزن وقاص سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم وقاص نے مبینہ طور پر اپنی کزن پر تیزاب پھینکا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات جاننے اور تمام پہلوو?ں کا جائزہ لینے کیلئے تفتیش جاری ہے۔