ہڈیارہ ڈرین سمیت پورے لاہور کا سروے کرایا جائے گا:اجلاس میں فیصلہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڈیارہ ڈرین سمیت پورے لاہور کا سروے کرایا جائے گا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا ہے کہ محکمہ صحت پانی سے پیداہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے۔ اس حوالے سے سینئر پروفیسرز و ماہرین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اس کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ،واسا،محکمہ ماحولیات ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان بھی ممبران ہوں گے۔اس ریسرچ کے بعد جامع رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائے گی۔