مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت سندھ نے ڈبلیو ایچ او سے مدد مانگ لی

کراچی(آئی این پی )محکمہ صحت   سندھ  نے صوبے میں مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کے لیے عالمی ادارہ صحت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔اس ضمن میں  محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے کو خط لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت کیس مینجمنٹ، تشخیصی سہولیات اور انڈور اسپرے میں تعاون کرے