توہین رسالت کیس :مجرم کو عمر قیدو جرمانے کی سزا

راولپنڈی(آئی این پی)عدالت نے توہین رسالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالت کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھنائونا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4ستمبر 2024کو گھنائونے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔