2 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن چوکی صوئے اصل پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیاگرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش 1 اشتہاری اور 1 ناجائز اسلحہ رکھنے والا شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران پٹرولنگ گرفتار کیا گیاملزمان سے 1 کلو سے زائد چرس، 80 لیٹر شراب اور پستول برآمد کی گئی اشتہاری فراڈ کے مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب تھاملزمان کیخلاف مقدمات درج انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔