پشاور(خصوصی رپورٹ) نیب خیبرپختونخوا کی کوہستان میگا کرپشن سیکنڈل میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزمان کو کوہستان اور ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے ،اْن کے قبضے سے مزید 18 ملین روپے ریکوری کرلی گئی ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 32 ہوگئی ہیجب کہ کوہستان میگا سیکنڈل میں مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔