متوفی نوجوان کی شناخت احسن ارشاد کے نام سے ہوئی ،ڈرائیور موقع سے فرار
الہ آباد (خصوصی رپورٹ) بائی پاس کے قریب تیز رفتار کوسٹر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار طالبعلم جاں بحق ہوگیا ، کوسٹر کاڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت احسن ارشاد کے نام سے ہوئی جو نواحی گا ئوں خوشحال سنگھ کا رہائشی اور ایل ایل بی کا طالب علم تھا،سٹی پولیس چونیاں نے کوسٹر اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔