افغان چیف سلیکٹر کا کرکٹ آسٹریلیا پر تنقید: ٹیم کو ہدف بنانا اسپورٹ کے اصولوں کے خلاف

افغان چیف سلیکٹر کا کرکٹ آسٹریلیا پر تنقید: ٹیم کو ہدف بنانا اسپورٹ کے اصولوں کے خلاف

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان نے حالیہ بیان میں کرکٹ آسٹریلیا پر سخت تنقید کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کا افغانستان کے ساتھ باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپورٹ آف دی گیم کے اصولوں کے منافی ہے۔

 اسد اللہ خان نے اپنی بات چیت میں واضح کیا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کو غیر منصفانہ طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ٹیم نے اپنی محنت اور کارکردگی کے ذریعے ایلیٹ سطح پر ایک مقام حاصل کیا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں زیادہ میچز نہیں کھیلے، اور اس میں تبدیلی آنے کے لیے وقت درکار ہے۔ اسد اللہ خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بعض بورڈز، جن میں کرکٹ آسٹریلیا بھی شامل ہے، کرکٹ کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں، جو کہ کھیل کے روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینٹل گیم کے لیے یہ سب رویہ مناسب نہیں ہے اور اس سے کھیل کی اصل روح متاثر ہو رہی ہے۔

اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، نہ کہ کسی فیورٹ ازم یا چیریٹی کے ذریعے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان ٹیم کی کامیابی کسی خاص سیاسی یا مالی مفادات کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی محنت اور صلاحیت کی بدولت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم کو نظر انداز کرنا اور ان کے خلاف تعصب برتنا کھیل کے اصولوں کے منافی ہے، اور یہ رویہ کھیل کے اسپورٹمن شپ کے خلاف ہے۔