بلی کے بار بار پڑوس میں چلے جانے پر خاتون پر 3 لاکھ کا جرمانہ

پیرس (آئی این پی) فرانس کے جنوبی حصے میں واقع شہرایگڈے میں ایک خاتون پر ان کی بلی کے پڑوسی کے باغ میں بار بار جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ بلی کا نام ریمی ہے اور مالکہ خاتون کا نام ڈومینیک بتایا گیا ہے۔  پڑوسی نے شکایت کی کہ بلی بار بار ان کے باغ میں گھستی ہے، گندگی کرتی ہے اور گیلے پلستر پر پنجے کے نشانات چھوڑتی ہے۔ عدالت نے خاتون کو تقریبا 1,250 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو امریکی ڈالر کے حساب سے تقریبا 1,400 کے برابر ہیں اور پاکستانی روپوں میں 3 لاکھ 93 ہزار۔ اس کے علاوہ، عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر بلی دوبارہ پڑوسی کے باغ میں جائے گی تو مالکہ کو ہر واقعے کے لیے 30 یورو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا