فلپائن : طوفان میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، مجموعی اموات 86 ہوگئی

 زیادہ تباہی سیبو میں ہوئی، 39 افراد ڈوبنے یا ملبے کے نیچے آ کر ہلاک ہوئے
منیلا (آئی این پی) فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان کالماگی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہر طرف لاشیں اور گھروں کا ملبہ پڑا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن فوج کا ہیلی کاپٹر جزیرہ منڈانا کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جو اگوسان ڈیلسور کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہا تھا۔امدادی ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جلی ہوئی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ ان چھ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فلپائن میں آنے والے طوفان کالماگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے۔سب سے زیادہ تباہی جزیرہ سیبو میں ہوئی جہاں 39 افراد ڈوبنے یا ملبے کے نیچے آ کر ہلاک ہوئے