کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، اموات کی تعداد 34 ہوگئی

بگوٹا (آئی این پی) کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 34 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جہاز کے ملبے سے77افرادکو ریسکیو کرلیاگیا ہے،طیارے میں 114 مسافر اور عملے کے 11 افراد سوار تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں، طیارے میں سوار زیادہ تر افراد فوجی تھے۔ طیارہ پرو کی سرحد کے قریب کولمبیا کے جنوبی ایمیزون ریجن سے روانہ ہوا تھا، طیارہ مصروف شہری علاقے سے دو میل دور حادثے کا شکار ہوا۔ کولمبیا کے صدر نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ملٹری فلیٹ کے جدیدبنانے کے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔