ساہیوال (ط) ساہیوال میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کا ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے نوٹس لے لیا۔ 8گھنٹے کے اندر ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ قبل ازیں ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔پولیس ٹیموں نے انتھک محنت، سائنسی طریقہ تفتیش اور سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سیساہیوال کے چک 82/6 آر کے رہائشی ملزم محمد لکھن ولد محمد رفیع کو گرفتار کر لیا۔ساہیوال پولیس خواتین کے تحفظ اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔