شالیمار :گونگے شخص کی بیٹی سے نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شالیمار پولیس نے گونگے شخص کی بیٹی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق۔شالیمار کے علاقے میں اوباش ملزم رات گئے ایک گھر میں داخل ہوا اور لڑکی سے نازیبا حرکات کیں اس دوران لڑکی کی چیخ و پکار سن کر اہلخانہ اور محلے دار جاگ گئے تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل کا گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم ہیں اس لیے ملزم نے گھر کو آسان ہدف سمجھا۔