پنجاب حکومت نے افسران و ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کردیا

تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹی درخواستیں اب صرف آن لائن جمع ہوں گی
اے سی آر بھی مکمل طور پر آن لائن، مینوئل جمع کرانے والے ترقی سے محروم،حکام
لاہور(زیڈ این این)پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے