امریکہ میں جوہری ادارے کے 1400 ملازمین کو جبری رخصت پربھیج دیا گیا

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں  حکومت کا شٹ ڈائون چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا  ،امریکی جوہری ذخائر کی حفاظت کے ذمے دار ادارے نے زیادہ تر عملے کو جبری رخصت پر بھیجنا شروع کر دیا۔  امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی  رپورٹ  کے مطابق  نیشنل نیوکلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (این این ایس اے) کے تقریبا ایک ہزار 400 ملازمین کو یہ اطلاع دی گئی کہ انہیں بغیر تنخواہ کے فرلو پر بھیج دیا گیا ہے، جس کے بعد صرف 375 ملازمین اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔امریکی محکمہ توانائی کے ترجمان بین ڈائیٹڈرچ  نے  سی این این کو بتایا کہ سال 2000 میں این این ایس اے کے قیام کے بعد سے، کبھی بھی فنڈنگ کے تعطل کے دوران وفاقی کارکنوں کو فرلو پر نہیں بھیجا گیا، لیکن اس بار ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا، ہم نے فنڈنگ کو ممکنہ حد تک بڑھایا، لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا