یوم شہدائے جموں کا سانحہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا: آصف زرداری

اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 6 نومبر 1947 کا سانحہ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان مظالم نے جموں کی آبادیاتی ہیئت کو تبدیل کر دیا اور ایسے زخم چھوڑے جو نسل در نسل آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ یوم شہدائے جموں پر پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ شہدائے جموں کے موقع پر،ہم نومبر 1947 میں جموں میں شہید کیے گئے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو احترام سے یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ہم نہایت عزت و وقار کے ساتھ ان کی یاد مناتے ہوئے ان خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جن کی زندگیاں تشدد اور بے گھر ہونے کے باعث تباہ ہو گئیں