کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک امن نہیں ہوگا، ساجد نقوی

کشمیر و فلسطین کے چپے چپے پر ظلم کی داستانیں،صہیونی و ہندو ایک سکے کے دورخ
 نیویارک میئر کی کامیابی سامراجیت اورظلم کی ہار کے مترادف، ظہران ممدانی کی جیت پر تبصرہ
اسلام آباد (آئی این پی ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر ہی برصغیر میں بدامنی کی اساس، تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، جب تک کشمیری مظلوموں کو حق خود ارادیت نہیں ملے گا امن قائم نہیں ہوگا، کشمیر و فلسطین کے چپے چپے پر ظلم کی داستانیں رقم ہیں، صہیونی و ہندوتواسوچ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، عالمی ماحولیاتی استحصال کا دن منانے والے براہ راست انسانی استحصال کا دن منائیں، نیویارک میئر کی کامیابی، سفاکیت اور ظلم کی ہار کے مترادف ہے اور سامراج کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم شہدائے جموں 06نومبر1947ء کی یاد (جب مہاراجہ ہری سنگھ، بھارتی فوج اور آرایس ایس نے ظلم کی تاریک رات طاری کی)پر پیغام، ’جنگوں اور مسلح تصادم میں ماحولیات کے استحصال کے خاتمے ‘ کے یوم اور نیویارک میئر انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا