ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کئے جانے کے واقعات کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کئے جانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فوری انکوائری کرنے ک ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اورسیز کی زیر صدارت  اعلی سطح اجلاس اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار سمیت پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے  شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو مختلف ائیرپورٹس پر ورکرز کو آف لوڈ کرنے کے واقعات پر بریفنگ دی گئی