لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے ملائشیا جانیوالے دس مسافروں کو آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری علی رضا سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کے وکیل نے دلائل دئیے کہ درخواست گزار ویزے پر بیرون ملک جا رہے تھے، دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود انہیں ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر بلا وجہ اعتراض لگا کر آف لوڈ کردیا ، درخواست پر مزید سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔